جو کرنا ہے کرلو، الاؤنس کی کٹوتی بحال نہيں ہوگی، اسحاق ڈار احتجاجی افسران پر برس پڑے

6  جنوری‬‮  2023

وزیر خزانہ اسحاق ڈار ایگزیکٹو الاؤنس کٹوتی کے خلاف احتجاج کرنے والے افسران پر برس پڑے۔

فنانس ڈویژن کے ڈی ایم جی اور او ایم جی گروپ کے افسران نے 50 فیصد ایگزیکٹوالاؤنس کی کٹوتی کے خلاف وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے سامنے احتجاج کیا۔

افسران نے ایگزیکٹو الاؤنس کو 150 فیصد ہی رکھنے کا مطالبہ کیا تاہم وفاقی وزیر احتجاج کرنے والے افسران پر برس پڑے۔

اسحاق ڈار نے احتجاجی افسران سے گفتگو میں کہاکہ آپ نے جو کرنا ہے کریں، اضافی الاؤنس نہیں دیا جاسکتا، 25 سال میں پہلی بار وزارت خزانہ کےافسران الاؤنس کیلئے احتجاج کررہے ہیں، آپ کو اس پر شرم آنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھاکہ 150 فیصد الاؤنسں دینے کا غلط فیصلہ کیا گیا، آپ جاکر سیکرٹری فنانس سے بات کرلیں یہاں احتجاج مت کریں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved