تحریک انصاف کا سپریم کورٹ سے عمران خان پر حملے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ

6  جنوری‬‮  2023

صوبہ پنجاب کے تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزراء نے مشترکہ پریس کانفرنس میں مطالبہ کیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان عمران خان پر حملے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیں۔

 پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر راجہ بشارت نے کہاکہ وزیرداخلہ کے سوا ساری دنیا تسلیم کرتی ہے عمران خان کو گولی لگی ہے، رانا ثنا کا بیان احمقانہ ہے انہیں فوری مستعفی ہونا چاہیے۔

میاں محمود الرشید نے کہاکہ ملزم نوید کو پلاننگ سے استعمال کر کے حملے کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش کی گئی جس کی مذمت کرتے ہیں۔

سینیئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہاکہ ملک کے سب سے مقبول لیڈر کی ایف آئی آر درج نہیں کی جارہی، فارنزک کے لیے ادارے تعاون نہیں کررہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved