پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔
100 انڈیکس 290 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 07 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 409 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
حصص بازار میں 18 کروڑ 19 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 6 ارب 79 کروڑ روپے رہی۔
پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 20 ارب روپے اضافے سے 6 ہزار 509 ارب روپے ہے۔