سعودی حکومت نے ڈیوٹی فری شاپس پر شراب کی فروخت پر پابندی عائد کر دی

6  جنوری‬‮  2023

سعودی عرب نے ایئرپورٹس کی ڈیوٹی فری شاپس پر شراب کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ ملک کے بڑے ایئرپورٹس پر کھلنے والی ڈیوٹی فری شاپس پر شراب کی فروخت کی اجازت نہیں ہوگی۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی فری شاپس میں صرف ان مصنوعات کی فروخت کی اجازت ہوگی جن کی اجازت مملکت میں بھی ہے اور شراب ملک میں ممنوع ہے۔

 اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ ڈیوٹی فری شاپس سے مسافروں کو سامان خریدنے کی اجازت ہوگی۔ اس سے سفر کے دوران بہت ساری مصنوعات مارکیٹ میں مہیا ہوں گی۔

زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی کے مطابق ڈیوٹی فری شاپس کنگ عبد العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ، کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ریاض، کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ دمام اور پرنس محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ مدینہ میں موجود ہیں۔

زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے کہا کہ’ ڈیوٹی فری شاپس میں شراب فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اتھارٹی نے کہا کہ ڈیوٹی فری شاپس کے قواعد و ضوابط سعودی کابینہ کی جانب سے ڈیوٹی فری شاپس کے قیام کی منظوری کے بعد مقرر کئے گئے ہیں۔

ان ڈیوٹی فری شاپس کو زیادہ تر مقامی سطح پر تیار کی گئیں چیزیں فروخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ملکی مصنوعات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جا سکے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved