سعودی عرب کا لاہور میں پاک سعودی ٹیکنالوجی ہاؤس قائم کرنے کا اعلان

6  جنوری‬‮  2023

سعودی شہزادے فہد بن منصور السعود نے کاروباری آسانی کیلئے پاک سعودی ٹیکنالوجی ہاؤس قائم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کا ہیڈکوارٹر سعودی دارالحکومت ریاض اور پہلی شاخ لاہور میں قائم کی جائے گی۔

لاہور میں 6 سے 8 جنوری کو ہونے والے فیوچر فیسٹ  کے اسٹیک ہولڈرز سے ورچوئل خطاب میں شہزادہ فہد بن منصور السعود نے  300 سے زیادہ منصوبوں کا بھی اعلان کیا جن سے پاکستان، سعودی عرب اور دنیا بھر میں ایک ہزار سے زیادہ ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

 اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس میں ٹیکنالوجی کے شعبے کے ماہرین بڑی تعداد میں موجود ہیں، مجھے اس کا حصہ بننے پر فخر ہے، پاکستان میں میرا سفر لاہور سے پانچ برس قبل شروع ہوا تھا جس کا مقصد پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کا فروغ اور ایک بڑی آئی ٹی کمپنی کا قیام تھا، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں بے انتہا ٹیلنٹ موجود ہے۔

سعودی شہزادے کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ سعودی سٹارٹ اپس اور وینچر کیپیٹلسٹ کے وفد کو پاکستانی کمپنیوں اور اہم اسٹیک ہولڈرز سے سرمایہ کاری، شراکت داری، حصول اور ہنر کی بھرتی کیلئے ملنے کا موقع ملے گا۔

اپنے خطاب میں انہوں نے سعودی عرب کے ویژن 2030ء پر بھی روشنی ڈالی اور بتایا کہ سعودی حکومت کس طرح جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال سے اس دہائی کے اختتام تک کن اہداف کو حاصل کرنا چاہتی ہے، انہوں نےمسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں آنے والے زائرین اور عازمین حج و عمرہ کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال سے پیدا کی جانے والی آسانیوں اور نئے سعودی شہر نیوم کے منصوبے پر بھی روشنی ڈالی۔

واضح رہے کہ فیوچر فیسٹ کے پلیٹ فارم سے پاکستان کی سب سے بڑی سیو دی فیوچر ٹیک کانفرنس کا آغاز ایکسپو سینٹر لاہور میں ہو چکا ہے، جس میں سعودی عرب اور پاکستان سمیت 40 ممالک کی کمپنیوں کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔ اس ایونٹ میں 40 سے ​​زائد ممالک سے 50000 حاضرین، 200 نمائش کنندگان، 500 سٹارٹ اپس اور 300 بین الاقوامی مقررین کی میزبانی ہوگی۔

اس سال فیوچر فیسٹ پہلی بار سعودی عرب کے وینچر کیپیٹلسٹ اور سٹارٹ اپس کے ایک تاریخی وفد کی میزبانی کر رہا ہے، جو پاکستان میں شراکت داری اور سرمایہ کاری پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

 فیوچر فیسٹ 2023 کی ایک اضافی خاص بات ناسا(NASA)کے سابق انجینئر، گیبریل گیبی(Gabe Gabrielle) کا ایک خصوصی کیوریٹڈ تجرباتی سیشن ہوگا۔

ہم (HUM) کے عنوان سے میٹاورس آرٹ کا تجربہ  جو ڈیجیٹل آرٹ، متحرک تصاویر اور تنصیبات سمیت میڈیا کی ایکرینج کی نمائش کرے گا۔ اس کا مقصد آرٹ کی دنیا کے ابھرتے ہوئے منظر نامے کو تلاش کرنا ہے، خاص طور پر نئےمیڈیا جیسے کہ NFTs، Web3 اور Metaverse کا استعمال اور آرٹ کی تخلیق، نمائش اور جمع کرنے کے طریقے پر ان کے اثرات شامل ہوں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved