وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کو پوری قوت کے ساتھ اقتدار پر بٹھایا گیا مگر عمران خان نے کچھ نہیں کیا اور پاک فوج کی کاوشوں کو ضائع کیا الٹا 60 ارب کی سرمایہ کاری کرنے والے دوست ملک چین پر الزامات عائد کرکے سی پیک کا جنازہ نکال دیا۔
ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی بنانا عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا، آج یہ دیرینہ مطالبہ پورا ہو چکا ہے آپ کو مبارک ہو، اس کمپنی کے ضروری اقدامات فوری مکمل کریں گے، یہ کمپنی اب پیسکو سے علیحدہ ہوچکی ہے، سوئی گیس کے منصوبوں کے جلد از جلد تکمیل کے لیے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ملک میں 20،20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ختم کی، گالم گلوچ میں عمران خان کا کوئی مقابلہ نہیں، عمران خان نے پاکستان کے سماج کو تباہ کر دیا، گالم گلوچ میں عمران خان کا کوئی مقابلہ نہیں عمران خان نے اس نے معاشرے کو تباہ کردیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھا رہا اور کچھ نہیں کیا، گیس اور بجلی کے معاملے میں بھی بدترین غفلت کی گئی، عمران خان نے ایک اینٹ عوامی ترقی کے لیے نہیں لگائی۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے بڑا محسن کش پیدا نہیں ہوا، مجھے اس سے کوئی لینا دینا نہیں کہ جنرل (ر) باجوہ نے عمران خان کی مدد کی،عمران نیازی کو پوری قوت کے ساتھ اقدار پر بٹھایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ چین نے ہماری مدد کی اور ہمارے ملک میں 60 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی اور عمران خان نے چین کو ناراض کردیا، عمران نیازی نے سی پیک کا جنازہ نکال دیا، عمران خان نے پاک فوج کی کاوشوں کو ضائع کیا، اس شخص نے پاکستان کے دیرینہ دوستوں کو ناراض کیا اور دور کیا، 30 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا شکر کرنے کی بجائے الزامات لگائے، ہم دوست ممالک سے تعلقات بہتر کرنے کی کوشش میں ہیں۔