احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے اثاثہ جات کی ضبطگی کا حکم واپس لے لیا

7  جنوری‬‮  2023

احتساب عدالت نے وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے اثاثہ جات کی ضبطگی کا حکم واپس لے لیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کے اثاثہ جات کی ضبطگی کا  حکم واپس لینے کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔

احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس واپس ہونےکے بعد اکاؤنٹس اور اثاثوں سے متعلق فیصلہ جاری کیا جس کے بعد وزیرخزانہ کے اثاثوں کی ضبطگی ختم اور بینک اکاؤنٹس بھی بحال کر دیے گئے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ اسحاق ڈار سرنڈر کرچکے اور ٹرائل دائرہ اختیار ختم ہونے پر ختم ہوچکا ہے جب کہ  پراسیکیوٹر نے بھی کہا  کہ عدالت قانون کے مطابق مناسب آرڈر جاری کردے اس لیے اسحاق ڈار کے اثاثوں کی ضبطگی کا آرڈر واپس لیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے 11 دسمبر 2017ء کو اثاثہ جات ریفرنس میں اسحاق ڈارکے اثاثوں کی ضبطگی کاحکم دیا تھا، اسحاق ڈارکے اشتہاری ہونے پربینک اکاؤنٹس اور لاہورکا گھربحق سرکارضبط کرنےکےاحکامات جاری کیےگئے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved