میری والدہ، اہلیہ، بھائی اور بھابھی کو نو فلائی لسٹ پر ڈال دیا گیا ہے، مونس الہٰی

7  جنوری‬‮  2023

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہٰی نے کہا ہے کہ میری والدہ، اہلیہ، بھائی اور بھابھی کو نو فلائی لسٹ پر ڈال دیا گیا ہے۔

نجی نشریاتی ادارے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مونس الہٰی نے کہا کہ لگتا ہے اگلی باری میری اور میرے والد کی ہوگی، یہ سب اس لیے کیا جا رہا ہے تاکہ ہم پی ڈی ایم کا ساتھ دیں۔

مونس الہٰی نے کہا کہ اب صرف ہمارے بچے ہی رہ گئے ہیں، کیا ان کے ساتھ بھی یہی ہوگا؟

رہنما ق لیگ نے کہا کہ ایف آئی اے نے میری اہلیہ، بھائی اور بھابھی کو جو نوٹس بھیجے وہ اس کا جواب دے رہے ہیں، یہ سارے نوٹسز اس کیس میں بھیجے ہیں جنہیں عدالتیں اُڑا چکی ہیں۔

مونس الہٰی نے مزید کہا کہ یہ سب تو ایف آئی اے ہی کرتی ہے، مگر ان میں اتنی صلاحیت نہیں کہ خود سے یہ سب کرے، ایف آئی اے کو بہتر جانتا ہوں، حال ہی میں کیس بُھگتایا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مونس الٰہی نے ٹوئٹر پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ کالے ویگو میں کچھ افراد نے میرے دوست کو اٹھا لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے والے قسمیں کھاتے ہیں کہ انہوں نے نہیں اٹھایا، کچھ دن بعد اسے ایف آئی اے پہنچایا جائے گا اور مجبور کیا جائے گا پرچہ دو۔

سابق وفاقی وزیر نے کسی کا نام لئے بغیر کہا کہ آپ لوگوں کو سمجھ نہیں آتی کہ ہم نے پی ڈی ایم کے ساتھ نہیں ملنا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved