قومی احتساب بیورو (نیب) نے القادر یونیورسٹی اراضی کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کو دستاویزات کے ساتھ طلب کر لیا۔
نیب راولپنڈی نے پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کو ایک اور نوٹس جاری کرتے ہوئے 9 جنوری کو پیش ہونے کا کہا ہے۔
نیب راولپنڈی کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کی زمین منتقلی کا ریکارڈ ہمراہ لایا جائے، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے زمین کی خریداری کا رجسٹری ریکارڈ بھی فراہم کیا جائے۔
نیب راولپنڈی کی جانب سے طلبی پر زلفی بخاری نے ردعمل میں کہا ہے کہ بطور گواہ نیب مجھے طلب کر رہی ہے، یہ انتقامی ہتھکنڈہ ہے، کسی صورت پیچھے نہیں ہٹوں گا۔
زلفی بخاری نے کہا کہ یونیورسٹی جو اسلامی تعلمات کے لیےکردار ادا کر رہی ہے اس پر مجھے مجرم بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، میں ہر حربے کا سامنا کرنے لیے تیار ہوں، اس ملک میں مسائل کا واحد حل الیکشن ہے۔