وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا،آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کو ٹیلی فون کال کے دوران بتایا کہ حکومت پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کو مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کرسٹلینا جارجیوا سے بات چیت کے دوران انہیں پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کےسبب آنے والے سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث درپیش مشکلات سے بھی انہیں آگاہ کیا۔آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر میں تاریخی کمی کا سامنا ہے، کیونکہ متحدہ عرب امارات کے بینکوں کو قرضہ لوٹانے کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر 1.2 ارب ڈالر کی مزید کمی کے بعد 4.5 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔