میکسیکو کے بدنام زمانہ منشیات گینگ کے سرغنہ ایل چاپو کے بیٹے کی گرفتاری کے بعد گینگ کے کارندوں کی فوج کیساتھ جھڑپیں جاری ہیں، جس میں 29 افراد ہلاک ہوگئے۔
ہلاک ہونے والوں میں منشیات گینگ کے 19 ارکان، 10 فوجی شامل ہیں۔
گینگ کے کارندوں نے دو مقامی ایئرپورٹس پر حملہ کرکے سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کیں۔ درجنوں گاڑیوں کو آگ لگا دی۔
امریکا نے ایل چاپو کے بیٹے کی معلومات فراہم کرنے والے کیلئے 50 لاکھ ڈالر انعام کااعلان کر رکھا تھا، ایل چاپو کے بیٹے کو امریکی حکام کے مدد سے چھ ماہ نگرانی کے بعد پکڑا گیا۔