فواد چوہدری کے نیک تمناؤں کے اظہار پر مریم نواز کا ردعمل

7  جنوری‬‮  2023

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے جینیوا میں گزشتہ روز ہونے والے آپریشن فواد چوہدری کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا، جس پر مریم نواز کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے بتایا کہ مریم نواز شریف جینیوا میں گلے کےآپریشن کے بعد خیریت سے ہیں، ان کا آپریشن 3 گھنٹے جاری رہا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز نے دعا اور نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجنے والے عوام اور کارکنان کا شکریہ ادا کیا۔

بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں فواد چوہدری نے مریم نواز کو مینشن کرتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور لکھا کہ آپ جلد صحتیاب ہوجائیں۔

مریم نواز نے فواد چوہدری کی ٹوئٹ کے جواب میں ان کا شکریہ ادا کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved