پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو ڈی پورٹ کرنے کا سلسلہ شروع

7  جنوری‬‮  2023

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو سزا پوری ہونے کے ڈی پورٹ کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا اور سندھ کی مختلف جیلوں سے سزا پوری ہونے پر 530 افغان باشندوں کو رہا کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حیدر آباد جیل سے 169، کراچی اور حیدر آباد جیل سے کل 317 افغان مرد قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے جبکہ کراچی اور حیدر آباد کی بچہ جیل سے 41 بچوں کو رہا کیا گیا ہے۔

کراچی خواتین جیل سے 56 جبکہ حیدر آباد  جیل سے 32 افغان خواتین قیدیوں کو رہا کردیا گیا، کراچی اور حیدر آباد کی وویمن جیلوں سے 84 بچوں کو اپنی ماؤں کے ساتھ رہا کیا گیا ہے جبکہ 800 افغان قیدی ابھی سندھ کی مختلف جیلوں میں قید ہیں۔

سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ رہا ہونے والے تمام قیدی اپنی سزائیں پوری کرچکے ہیں اور تمام افراد کو مختلف عدالتوں سے دو دو ماہ کی سزائیں ہوئی تھیں۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ رہا ہونے والے افغان قیدیوں میں افغان کرکٹر فضل الحق فاروقی کے تین بھانجے اور ایک بہن بھی شامل ہیں۔

محکمہ داخلہ سندھ نے پولیس افسران کو افغان قیدیوں کی کسٹڈی لے کر چمن بارڈر پر لے جانے کا حکم دے دیا  جبکہ کراچی میں قائم افغان قونصلیٹ کو بھی افغان شہریوں کو ڈی پورٹ کرنے سے متلعق آگاہ کر دیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved