اسلام آباد بلدیاتی انتخابات، سنگل بینچ کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر

8  جنوری‬‮  2023

مسلم لیگ ن کے رہنماء شہزاد اورنگزیب کی سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل کل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کر دی، چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کل سماعت کرے گا۔

وزارت داخلہ اور الیکشن کمیشن کی اپیلیں بھی پہلے ہی کل سماعت کیلئے مقرر ہیں۔ شہزاد اورنگزیب کی طرف سے دائر دو پٹیشنز میں علی نواز اعوان اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق یونین کونسلز میں اضافے یا کمی کا اختیار وفاقی حکومت کا ہے اور انتخابات کے شفاف انعقاد کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ شیڈول کے مطابق انتخابات کروانے کے سنگل بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے، الیکشن کمیشن کو 125 یونین کونسلز میں حلقہ بندیوں کے بعد الیکشن کا حکم دیا جائے اور ووٹر لسٹیں شفاف بنانے کا بھی کہا جائے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved