اب ناپسندیدہ واٹس ایپ سٹیٹس کو رپورٹ کرنا ممکن ہوگا

8  جنوری‬‮  2023

واٹس ایپ صارفین کیلئے ایک نئے فیچر کا اضافہ کرنے جا رہی ہے جس کے تحت ناپسندیدہ واٹس ایپ سٹیٹس کو رپورٹ کیا جا سکے گا۔

واٹس ایپ صارفین کو اب سٹیٹس لگانے میں احتیاط برتنی ہوگی کیونکہ اگر کوئی سٹیٹس دیکھنے والوں کو ناگوار گزرے گا تو آپ کی شکایت واٹس ایپ کمپنی کو ہوسکتی ہے۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اگر کسی صارف نے قابلِ اعتراض مواد سٹیٹس پر لگایا تو اسے رپورٹ کیا جاسکے گا، رپورٹ ہونے والا مواد اگر واٹس ایپ قوانین کے خلاف ہوگا تو کمپنی اس پر ایکشن لے گی اور کارروائی کرے گی۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اب تک واٹس ایپ میں اس نئے فیچر کے اضافے کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم امید ہے کہ آنے والے کچھ دنوں میں صارفین اسے استعمال کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل واٹس ایپ صارفین کو صرف کانٹیکٹس اور پیغامات کو رپورٹ کرنے کا فیچر میسر تھا، تاہم نئے فیچر کے اضافے کے ساتھ ہی سٹیٹس کو رپورٹ کرنا بھی ممکن ہوگا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved