اوپن مارکیٹ کرنسی ڈیلرز نے وفاقی حکومت کو ڈیفالٹ کا خطرہ کم کرنے میں مدد کی پیشکش کر دی ہے۔
اوپن مارکیٹ ڈیلز کی جانب سے حکومت کو ہر 50 ہزار ڈالر تک کی درآمدات میں مالی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کی تجویز وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھجوا دی گئی ہے۔
ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ہم 50 ہزار ڈالر تک کے زیر التواء ایل سی کو کلیئر کرنے میں مدد کے لئے ڈالر پیش کر سکتے ہیں، زیادہ تر ایل سیز 5 ہزار سے 25 ہزار ڈالر کے درمیان تھیں، ایل سی کی کلیئرنگ پروڈکٹ کی دستیابی میں مدد اور کسی بھی کمی کو دور کرنے میں مدد کرے گی۔
اوپن مارکیٹ ڈیلرز کا مزید کہنا ہے کہ ہم آسانی سے 20 سے 30 کروڑ ڈالر فراہم کر سکتے ہیں، پہلے ہی ایکسچینج کمپنیاں 10 سے ساڑھے 12 کروڑ ڈالر کے قرض کا بندوبست کر رہی ہیں، ایکسچینج کمپنیاں عمرہ، حج، میڈیکل کے لئے ڈالزر کا بندوبست کر رہی ہیں۔