میر پورخاص میں سستا آٹا اسٹال پر شہری کی ہلاکت کی ابتدائی رپورٹ تیار

8  جنوری‬‮  2023

میرپور خاص میں سستا آٹا اسٹال پر بھگدڑ میں دم گھنٹے سے شہری کی ہلاکت کی ابتدائی رپورٹ تیار ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق محکمہ خوراک نے میرپور خاص میں واقعے کی ابتدائی رپورٹ حکام کے حوالے کردی۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ خوراک نے میرپور خاص میں 4 مختلف مقامات پر سستا آٹا اسٹالز لگانے کی تجویز دی تھی۔

رپورٹ کے مطابق تجویز کے برعکس ایک ہی مقام پر سستے آٹے کے 4 ٹرک لگوائے گئے۔

ابتدارئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ متعلقہ حکام سے سیکیورٹی مانگنے کے باوجود فراہم نہیں کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ خوراک آٹا فراہم کرسکتا ہے، سیکیورٹی نہیں دے سکتا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved