پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے زمان پارک لاہور میں ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک برطانیہ تعلقات سے متعلق بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات سے بچنا دنیا کیلئے بڑا چیلنج ہے، پی ٹی آئی نے ٹین بلین ٹری جیسے منصوبوں سے ماحول کے تحفظ کیلئے اقدامات کیے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک سے سرمائے کی غیر قانونی ترسیل کا تدارک بہت اہم ہے، ترقی پذیر ملکوں سے سالانہ 7 کھرب ڈالر ترقی یافتہ ملکوں میں منتقل ہو رہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ ترقی پذیر ملکوں کو غربت سے بچانے کیلئے ترقی یافتہ ممالک کردار ادا کریں۔
ملاقات میں شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، فرخ حبیب اور دیگر بھی شریک تھے۔