افغانستان میں لڑکیوں کو پانچویں جماعت تک تعلیم جاری رکھنے کی اجازت

9  جنوری‬‮  2023

افغان حکومت نے لڑکیوں کو پانچویں جماعت تک تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔ 

کابل سے افغان میڈیا کے مطابق لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق افغان وزارت تعلیم کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

افغان وزارت تعلیم کے مطابق اسکول و تعلیمی مراکز میں لڑکیاں پانچویں جماعت تک تعلیم جاری رکھ سکتی ہیں۔

افغان وزارت تعلیم کا مزید کہنا ہے کہ پانچویں جماعت تک لڑکیوں کےلیے اسکول و تعلیمی مراکز کھول دیے جائیں۔

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے کئی صوبوں میں مقامی حکام نے لڑکیوں کے پرائمری اسکول بھی بند کرا دئیے تھے۔

افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ طالبان حکام نے لڑکیوں کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی لگائی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved