پاکستان سمیت 19 ممالک نے حج معاہدوں پر دستخط کر دئیے، سعودی وز یر حج

9  جنوری‬‮  2023

سعودی عرب کے وزیر برائے حج و عمرہ توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ پاکستان، بھارت اور ایران سمیت 19 ممالک کے وفود نے حج معاہدوں پر دستخط کر دئیے ہیں۔ 

ریاض سے سعودی وزیر برائے حج و عمرہ کے مطابق معاہدے پر دستخط کرنے والوں میں ترکیہ، سوڈان، یمن، ازبکستان، ملائیشیا اور بحرین بھی شامل ہے۔

سعودی وزیر توفیق الربیعہ کے مطابق معاہدے میں عازمین کی تعداد، آمد، روانگی اور پیش کی جانے والی خدمات کا ذکر ہے۔

پاکستان کے معاون ڈائریکٹر جنرل برائے حج ساجد منظور کے مطابق پاکستان سے ایک لاکھ 80 ہزار عازمین حج سعودی عرب آئیں گے۔

سعودی وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعہ سے 12 ممالک کے وزرا پر مشتمل وفد  نے ملاقات کی۔

سعودی وزیرحج وعمرہ کے مطابق عازمین حج کو پیش کی جانے والی نئی سہولتوں سے متعلق تفصیلات بھی بتائی گئیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved