آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات مستحکم بنانے سمیت فوجی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
ولی عہد محمد بن سلمان نے العلا شہر میں اپنے سرمائی کیمپ میں آرمی چیف جنرل عاصم منیرکا استقبال کیا اور انہیں پاک فوج کی کمان سنبھالنے پر مبارک باد دی۔
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات مستحکم بنانے سمیت فوجی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
#AlUla | HRH Crown Prince Mohammed bin Salman receives General Asim Munir, Pakistan’s Chief of Army Staff, where they reviewed bilateral relations and ways of enhancing them. pic.twitter.com/STzXuRk0bf
— Foreign Ministry 🇸🇦 (@KSAmofaEN) January 9, 2023
قبل ازیں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نےسعودی وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے بھی ملاقات کی، سعودی وزیر دفاع نے جنرل عاصم منیر کو پاکستانی فوج کا سربراہ بننے پر مبارک باد دی۔
ملاقات میں برادر ملکوں کے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور پائیداری پر زور دیا گیا۔
خیال رہےکہ سعودی عرب کے دورے پر موجود آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے گزشتہ روز عمرہ بھی ادا کیا تھا۔
آرمی چیف کے لیے خصوصی طور پر بیت اللہ کا دروازہ بھی کھولا گیا، انہوں نے بیت اللہ کے اندر نوافل بھی ادا کیے۔