پنجاب حکومت اسمبلی میں 188 اراکین پورے کر لے تو سیاست چھوڑ دوں گا، عطا تارڑ

10  جنوری‬‮  2023

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے چیلنج کیا ہے کہ پنجاب حکومت اسمبلی میں 188 اراکین پورے کر لے تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

عطاء تارڑ نے نجی نشریاتی ادارے کے  پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا 188 ارکان کی بات کرنے والی پنجاب حکومت کے پاس آج اجلاس میں 140 سے زیادہ ارکان نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی تعداد تین غیر حاضر ارکان کے باوجود آج کے اجلاس میں 176 تھی ، پنجاب حکومت اسمبلی میں 188 اراکین پورے کر لے تو  میں سیاست چھوڑ دوں گا۔

واضح رہے کہ آج کے اجلاس کے لیے پنجاب اسمبلی میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور عطا تارڑ کا داخلہ بند کر دیا گیا  تھا تاہم مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی کے احتجاج پر انہیں اندر جانے کی اجازت ملی۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کا شور شرابہ بے سود رہا، حکومت نے اعتماد کا ووٹ لینے کے بجائے 21 بل منظور کروائے۔

ایجنڈا مکمل ہونے پر اجلاس منگل دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ اجلاس ملتوی ہونے پر اپوزیشن نے باہر جاکر بھی احتجاج کیا اور وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کے خلاف نعرے لگائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کو اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا تھا تاہم اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کردیا تھا۔

اس کے بعد یہ معاملہ لاہور ہائیکورٹ پہنچا تھا جہاں اعلیٰ عدالت نے اسمبلی نہ توڑنے کی یقین دہانی پر بحال کیا تھا اور اب اس کیس پر سماعت کل 11 جنوری کو ہوگی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved