آئی ایم ایف کا دباؤ قبول نہیں ہو گا، اسحاق ڈار

11  جنوری‬‮  2023

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہےکہ عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کےکہنے پر اقدامات کریں گے مگر ان کا دباؤ عوام پر نہیں آئےگا۔

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ ہم رواں سال کا مالی بجٹ ٹارگٹ تبدیل نہیں کر رہے، ہم اس کو حاصل کرلیں گے، سیف سائیڈ پر ہمیں پھر بھی کچھ مالی اقدامات کرلینے چاہئیں۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کےکہنے پر اقدامات کریں گے مگر عام آدمی پر ان مالی اقدامات کا بوجھ نہیں ہوگا، یہ مالی اقدامات ٹارگٹڈ اور واضح ہوں گے، آئی ایم ایف سے میں نے اور میری ٹیم نے بڑی تفصیلی ملاقاتیں کیں، کچھ ان بجٹڈ سبسڈیز ہیں، جیسےکسان پیکج، ایکسپورٹرز کو دیا گیا پیکج، ان کی ہم نے نشاندہی کرلی ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اللہ اپوزیشن والوں کو ہدایت دے، یہ ہر وقت ڈیفالٹ کی گردان پکڑے ہوئے تھے، سیلاب متاثرہ علاقوں کی تین سال میں بحالی اور تعمیر نو مکمل کرنی ہے، تین سال میں ہم نے ری کنسٹرکشن اور ری ہیبلیٹیشن مکمل کرنی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved