منی لانڈرنگ کیس حمزہ شہباز کی درخواست قبول

12  جنوری‬‮  2023

احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست قبول کرلی۔

لاہور کی احتساب عدالت میں وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازپر منی لانڈرنگ کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے لیگی رہنما حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔
وزیراعظم شہباز شریف کے متبادل وکیل انوار حسین ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے جب کہ شہبازشریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

دورانِ سماعت عدالت نے سوال کیا کہ کیا ابھی سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت چل رہی ہے؟ ٹرائل میں سلیمان شہباز کی حاضری ضروری نہیں ان کا الگ ریفرنس فائل ہوگا۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 27 جنوری تک ملتوی کردی۔واضح ر ہےکہ نیب کے منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز سمیت 16 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔احتساب عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف کو حاضری سے مستقل استثنا دے رکھا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved