فرح گوگی کو کس کے حکم پر باہر جانے دیا گیا؟ فیصل واوڈاکا دعویٰ

12  جنوری‬‮  2023

پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی کو سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید کے حکم پر باہر بھیجا گیا۔

نجی چینل کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ جنرل (ر) باجوہ کے حکم کے تابع فرح گوگی کو ملک سے باہر جانے دیا گیا ۔فیصل واوڈا کے مطابق ’کیوں کہ جنرل باجوہ نے کہا کہ عمران خان اس بات کا برا مانیں گے اور اسے ذاتی لے لیں گے لہٰذا ہم نے اس میں اس حد تک انوالو نہیں ہونا لہٰذا فرح گوگی کا بیرون ملک جانا سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے علم میں تھا‘۔

واضح رہے کہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی پرکرپشن کا الزام ہے جب کہ توشہ خانہ کے تحائف خریدنے والے دبئی کے بزنس مین عمر فاروق ظہور کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے 2019 میں عمران خان کے سابق مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے رابطہ کیا جس کے بعد عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان تحفے لے کر دبئی ان کے دفتر آئیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved