پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ، فواد چوہدری کا بڑا اعلان

12  جنوری‬‮  2023

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسمبلی تحلیل کرنے پر فیصلہ ہو چکا ہے۔

 سابق وفاق وزیر فواد چوہدری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی توڑ دی گئی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے پنجاب اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط کر دیے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ  پنجاب اسمبلی تحلیل کی ایڈوائس گورنر پنجاب کو بھجوا دی گئی،  گورنر اسمبلی تحلیل نہیں کرتے تو 48 گھنٹےمیں اسمبلی خود تحلیل ہوجائے گی۔

۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved