گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے اسمبلی تحلیل کی سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی۔
گورنر بلیغ الرحمان نے سماجی رابطے کی سائٹ پر پرویز الہیٰ کی جانب سے بھیجی جانے والی سمری کی تصویر شیئر کی جس پر 12 جنوری 2023 کی تاریخ درج ہے۔
اس سمری میں چوہدری پرویز الہیٰ نے لکھا کہ وہ بطور وزیراعلیٰ پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنے کی سفارش کرتے ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ ’سمری کے حوالے سے جوبھی فیصلہ کروں گا وہ بھاری دل سےکروں گا، پنجاب اسمبلی عوامی نمائندؤں کا ہاؤس ہے اور اس ہاؤس کی تحلیل کوئی آسان فیصلہ نہیں ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کی سفارش پر عمل نہ کرنا میرے لیے ناخوشگوار ہوگا۔