عمران خان نے خیبرپختونخوا کی پارٹی قیادت کو طلب کر لیا

13  جنوری‬‮  2023

خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کے معاملے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کے پی کے کی پارٹی قیادت کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

ہنگامی اجلاس آج سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں ہو گا، اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود احمد خان کابینہ ارکان کے ساتھ خصوصی طور پر شریک ہوں گے۔

تحریک انصاف کی دیگر لیڈر شپ بھی عمران خان سے ملاقات کرے گی، اجلاس میں کے پی اسمبلی تحلیل کے روڈ میپ پر بات ہوگی، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کے پی اسمبلی بھی ہفتے تک تحلیل ہو جائے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ کے پی اسمبلی اس وقت تحلیل ہو گی جب پنجاب اسمبلی تحلیل ہو جائے گی، پنجاب اسمبلی تحلیل کے نوٹیفکیشن کے بعد گورنر حاجی غلام علی کو سمیری بھجوا دوں گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved