بابر اعظم کو صرف ایک فارمیٹ کی ٹیم کا کپتان بنانے پر غور شروع

13  جنوری‬‮  2023

نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں مایوس کن کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت اور اس کی مینجمنٹ میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد بورڈ تینوں فارمیٹ کے لیے الگ الگ کپتان بنانا چاہتا ہے۔ پاکستان سپر لیگ 8 کے بعد تینوں فارمیٹ میں قیادت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نجم سیٹھی کا شان مسعود کو ون ڈے ٹیم کا نائب کپتان بنانے کا فیصلہ بھی اسی سلسلے تسلسل تھا۔

یاد رہے کہ ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور بولنگ کوچ شان ٹیٹ کے معاہدے کی مدت بھی فروری میں مکمل ہوجائے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved