الیکشن کمیشن کے فیصلے پر پی ٹی آئی کا ردعمل

13  جنوری‬‮  2023

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما خرم شیر زمان نے بلدیاتی الیکشن سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلےکا خیر مقدم کیا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ سندھ کے دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہی ہوں گے۔
اس فیصلے سے متعلق خرم شیر زمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم عوام کا سامنا کرے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی دھمکیوں سے کراچی کے عوام ڈرنے والے نہیں۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے غیرجانبدار رویہ اختیار کرکے آئین کو سرخرو کیا، سندھ حکومت کی سربراہی میں شفاف انتخابات ممکن نہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved