بجلی کی قیمت میں 4 روپے تک اضافے کی منظوری

13  جنوری‬‮  2023

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے لیے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 49 پیسے تک اضافے کی منظوری دے دی۔

نیپرا نے ڈسکوز اور کے الیکٹرک کا ٹیرف یکساں کرنے کی وفاقی حکومت کی درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا اور کے الیکٹرک کے لیے بجلی کی قیمت کی مختلف کیٹگریز میں 1.49 روپے سے لے کر 4.49 روپے اضافے کی منظوری دے دی۔

نیپرا نے یہ ایڈجسٹمنٹ اکتوبر، نومبر، دسمبر 2022 اور جنوری 2023 میں استعمال کیے گئے یونٹ پر چارج کی ہے، جو جنوری سے اپریل 2023 تک 4 ماہ میں وصول کی جائے گی۔

وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کے ٹیرف کو ڈسکوز کے ساتھ یکساں کرنے کی درخواست بھی جمع کروائی تھی، جس پر نیپرا نے 27 دسمبر 2022 کو عوامی سماعت کی اور اب ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ کیا۔
نیپرا نے ڈسکوز کے لیے مالی سال 22-2021 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اوسط 3 روپے 30 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی تھی۔ وفاقی حکومت یکساں ٹیرف کے لیے کے الیکٹرک کے لیے بھی یکساں اضافے کی منظوری چاہتی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved