الیکشن کمیشن سندھ حکومت کے اختیارات میں مداخلت نہیں کرسکتا، شرجیل میمن

13  جنوری‬‮  2023

 وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سندھ حکومت کے اختیارات میں مداخلت نہیں کرسکتا۔ 

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے تحفظات پر بلدیاتی الیکشن ملتوی کئے گئے، الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ آئینی اختیارات کے تحت کیا، کچھ اختیارات سندھ حکومت اور کچھ اختیارات الیکشن کمیشن کے پاس ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کی کاپی اب تک موصول نہیں ہوئی، الیکشن کمیشن فیصلہ رد کرنے کا اختیار نہیں رکھتا نا ہم مداخلت کرسکتے ہیں ، آئی جی سندھ نے بتایا کہ ہمیں الیکشن کے لیے پولیس اہلکاروں کی ضرورت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اگر ساری پولیس تھانوں سے نکال کر الیکشن پر کھڑی ہوجائے تو تھریٹ الرٹ کا کیا ہوگا، کل کابینہ اجلاس میں میں گندم اور لا اینڈ آرڈر پر بھی بات ہوئی، افواج اپنے آپریشنز میں مصروف ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ انہوں نے الیکشن کی سیکیورٹی سے معذرت کی ہے، قانونی ماہرین سے مشاروت جاری ہے، آرڈیننس کے حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کابینہ آئیں کی شق 10 کے تحت فیصلہ کر چکی ہے، انتخابات کا فیصلہ قانونی ماہرین کی مشاورت سے ہوگا، 15 جنوری کو انتخابات ہونگے یا نہیں اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved