سری لنکا کے وزیر دفاع نے فوج کے حجم میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا، اگلے برس سری لنکن فوج کی تعداد کم ہو کر 1 لاکھ 35 ہزار ہو جائے گی۔
یہ اعلان ملک میں جاری بدترین معاشی بحران کے دوران اخراجات گھٹانے کیلئے کیا گیا ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ 2030ء میں فوج کے حجم کو مزید کم کرکے ایک لاکھ کر دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد 2030ء تک ایک بہترین تکنیکی اور حکمت عملی والی متوازن دفاعی فورس تشکیل دینا ہے۔
ورلڈ بینک ڈیٹا کے مطابق سری لنکا کی مسلح افواج 2017ء سے 2019ء کے دوران 3 لاکھ 17 ہزار اہلکاروں پر مشتمل تھی۔
کولمبو کے ایک تھنک ٹینک کے مطابق دفاعی شعبے کے اخراجات 2021ء میں جی ڈی پی کا 2.31 فیصد ہوگئے تھے لیکن پچھلے برس یہ 2.03 فیصد پر آچکے ہیں۔