گزشتہ ماہ 2 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں

13  جنوری‬‮  2023

دسمبر 2022ء کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں ماہوار بنیادوں پر 3.2 فیصد جب کہ سالانہ بنیاد پر 19 فیصد کمی ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق دسمبر 2022ء میں روزگار کے سلسلے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 2 ارب ڈالرز کی ترسیلات زر ملک میں بھیجی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق دسمبر 2022ء کے دوران ترسیلاتِ زر میں ماہوار بنیادوں پر 3.2 فیصد، اسی طرح سالانہ بنیاد پر 19 فیصد کمی ہوئی۔

مالی سال 23 کی پہلی ششماہی کے دوران مجموعی طور پر 14.1 ارب ڈالرز کی ترسیلات زر آئیں جو گذشتہ سال کی اسی مدت کی نسبت 11.1 فیصد کم ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دسمبر 2022ء میں سعودی عرب سے 516.3 ملین ڈالر کی ترسیلات آئیں جب کہ متحدہ عرب امارات سے 328.7 ملین ڈالر، برطانیہ سے 314.2 ملین ڈالر اور امریکا سے 230.5 ملین ڈالرز کی ترسیلات آئیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved