گورنر پنجاب کوئی شرارت کرنا چاہتے ہیں، مسرت جمشید چیمہ

13  جنوری‬‮  2023

حکومت پنجاب کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ہم نے سنا ہے گورنر پنجاب کوئی شرارت کرنا چاہتے ہیں۔

زمان پارک لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ اسمبلی توڑنے سے متعلق گورنر پنجاب آئین پر مبنی فیصلہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے سنا ہے یہ کوئی شرارت کرنا چاہتے ہیں، گورنر پنجاب کو پہلے بھی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پنجاب حکومت کی ترجمان نے مزید کہا کہ آئین کے معاملات طے شدہ ہوتے ہے، عزت سے اسمبلی تحلیل کر دیں تو بہتر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عزت سے فیصلہ نہیں کریں گے تو سو پیاز اور جوتے بھی کھانا پڑیں گے۔

مسرت جمشید چیمہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) پر ریڈ لائن لگنا باقی ہے، جو عوام لگائیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved