ارشد شریف قتل کیس،کینیا کا سپیشل جے آئی ٹی کیلئے اہم اقدام

14  جنوری‬‮  2023

کینیا صحافی ارشد شریف قتل کیس میں خصوصی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جےآئی ٹی) کی معاونت کیلئے تیار ہوگیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق صحافی ارشد شریف قتل کیس میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم کل کینیا روانہ ہوگی۔

ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے کینیا سے باہمی قانونی مدد کی درخواست کی تھی۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہےکہ وزارت خارجہ نے کینیا میں تفتیش کے انتظامات مکمل کرلیے، جے آئی ٹی ارشد شریف قتل کیس سے متعلق شواہد جمع کرے گی۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق خصوصی جے آئی ٹی وقوع کے متعلق مختلف افراد سے تفتیش کرے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved