وزیراعظم شہبازشریف کے خلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کا فیصلہ

14  جنوری‬‮  2023

پی ٹی آئی نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا حتمی فیصلہ کرلیا جس کی عمران خان نے منظوری دے دی۔

تحریک انصاف نے وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ کیا تھا جس کی پارٹی چیئرمین عمران خان سے منظوری درکار تھی، آج عمران خان نے اس فیصلے کی منظوری دے دی۔

پارٹی ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کرنے کا فیصلہ ہوگیا، صدر مملکت عارف علوی بہت جلد وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے کہیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے یہ فیصلہ ایم کیو ایم کے تحفظات کو دیکھتے ہوئے کیا ہے، پی ٹی آئی پرامید ہے کہ ایم کیو ایم وزیراعظم کو ووٹ نہیں دے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved