اعتماد کے ووٹ کا ڈر یا کوئی اہم قانون سازی کا ارادہ، وفاقی حکومت نے اراکین پارلیمنٹ کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کر دی۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق پارلیمانی لیڈران کے ذریعے اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، سینیٹ و قومی اسمبلی اجلاس سے قبل مشاروتی اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں حکومتی اتحادیوں کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیر کو طلب کیا گیا ہے، اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا کریں گے۔