پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کے لیے 5 نام سامنے آگئے

15  جنوری‬‮  2023

پنجاب اسمبلی کے تحلیل ہونے کے بعد اب صوبے کے نگراں وزیراعلیٰ تعینات کیا جانا ہے جس کے لیے 5 نامور پر غور جاری ہے۔

 پرویز الہٰی کی جانب سے اسمبلی تحلیل کی ایڈوائس پر گورنر کے دستخط نہ کرنے کے باعث اسمبلی گزشتہ شب آئینی طور پر ازخود تحلیل ہوگئی جس کے بعد اب نگراں حکومت کا قیام عمل میں لانا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کے لیے 5 ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ڈاکٹر سلمان شاہ، پرویز حسن اور شعیب سڈل کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے جب دوسری جانب سے سابق سیکریٹریز اعظم سلیمان اور ناصر کھوسہ کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے دو دو نام تجویز کیے جائیں گے۔ اگر ان میں سے کسی ایک نام پر اتفاق نہ ہوا تو پھر الیکشن کمیشن ان چاروں ناموں میں سے کسی کا نام تجویز کرے گا۔

نگراں وزیراعلیٰ کے لیے ایک نام صوبائی محتسب اعظم سلیمان کا بھی ہے جنہوں نے دونوں جماعتوں کے ساتھ کام کیا ہے۔
عمران خان آج پرویز الہٰی سے ملاقات کرکے دو ناموں پر حتمی فیصلہ کریں گے جب کہ ن لیگ کی جانب سے تاحال نام منظوری کے لیے لندن میں مقیم پارٹی قائد نواز شریف کو نہیں بھیجے گئے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved