عمران خان کا منحرف اراکین کیساتھ ملاقات کرنے سے انکار

15  جنوری‬‮  2023

 چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے منحرف سابق ارکان پنجاب اسمبلی سے ملاقات سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنان منحرف ارکان کے حلقوں میں احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں جبکہ منحرف ارکان نے عمران خان سے ملاقات کرکے اپنا موقف پیش کرنے کے لئے رابطہ کیا تو انہوں نے ملنے سے انکار کردیا۔

پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے دوران فیصل چیمہ ،مومنہ وحید اور خرم لغاری ایوان سےغیر حاضررہے تھے، جنہیں پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے تھے اور وضاحت طلب کی گئی تھی۔

عمران خان کی ہدایت کی تھی کہ پارٹی سیکرٹری جنرل اسد عمرکے سامنے پیش ہوکر اپنی وضاحت پیش کریں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved