نیپال میں مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے باعث 67 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ مزید افراد کی تلاش جاری ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافر طیارہ اتوار کو وسطی نیپال کے پرانے اور نئے پوکھارا ہوائی اڈے کے درمیان گر کر تباہ ہوا۔
یٹی ایئر لائنز کے ترجمان نے بتایا کہ جہاز میں کل 72 مسافر سوار تھے جن میں دو شیرخوار، 4 عملے اور 10 غیر ملکی افراد شامل تھے، حادثے میں کسی کے زندہ بچ جانے کی معلومات نہیں ملی۔
حادثے کے مقام سے چند لاشیں ملی ہیں اور ابھی ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ جہاز کے گرنے کے بعد ملبے کو آگ لگ گئی تھی جسے بجھایا جا رہا ہے۔
آرمی ترجمان کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ سے مزید لاشیں ملنے کے امکانات ہیں۔