چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پی پی نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا میدان مار لیا ہے۔
کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے اپنی جیت کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔
ایسے میں ایک دعویٰ وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے بھی سامنے آیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا میدان مار لیا ہے، انہوں نے پیپلز پارٹی کے انتخابی نشان تیر والا جف بھی لگایا۔
اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی ایک ٹوئٹ کی گئی جس میں کہا گیا کہ جامشورو میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں 15 نشستیں پی پی نے جیت لیں۔