ترک صدر کا ملک میں قبل از وقت انتخابات کا عندیہ

15  جنوری‬‮  2023

ترک صدر طیب اردوان نے عندیہ دیا ہے کہ ملک میں قبل از وقت انتخابات 14 مئی کو ہوسکتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے اس سے قبل ملک میں جون 2023ء میں کرانے کا اعلان کیا تھا لیکن اپنے ایک تازہ بیان میں انہوں نے عندیہ دیا کہ انتخابات 14 مئی کو ہوسکتے ہیں۔

ترک صدر نے 14 مئی کی تاریخ کا انتخاب اپنے آئیڈیل سایست دان اور سابق وزیراعظم میندرس سے متاثر ہوکر کیا ہے۔ عدنان میندرس ترکی کے پہلے ہونے والے شفاف الیکشن 14 مئی 1950ء کو فتح حاصل کی تھی۔

بعد ازاں فوج نے پھر بغاوت کی تھی اور جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا اور وزیراعظم عدنان میندرس کو 160 میں پھانسی دیدی تھی۔

ترک صدر طیب اردوان نے کہا تھا کہ ہمارے پاس 5 مہینے ہیں اور ان 5 مہینوں میں ہمارے راہ میں کوئی اسٹاپ نہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved