بلاول ہاؤس لاہور میں سربراہ مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے آصف علی زرداری سے ملاقات کی، ملاقات مین دونوں رہنماوں کے درمیان پنجاب سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بلاول ہاؤس لاہور میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ہوئی ملاقات میں پنجاب میں نگراں حکومت کی تشکیل سمیت ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔دونوں رہنماؤں نے مسلم لیگ ن کی لیڈر شپ سے بھی رابطہ کیا، چوہدری شجاعت نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر آصف علی زرداری کو مبارکباد بھی دی۔
دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگی تو سیاست بھی ہوگی، ملکی معیشت کو اس وقت سنگین معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، سب کو مل کر پاکستان کے معاشی حالات کو کنٹرول کرنا ہے۔