پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے عدیل احمد کو بیلٹ پیپر چھیننے کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی عدیل احمد کو حراست میں لے لیاگیا جبکہ ایم پی اے راجہ اظہار اور سابق رکن اسمبلی فہیم خان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے ایم پی ایز پر کورنگی کے عملے سے بیلٹ پیپر چھیننے کا الزام ہے ،ڈی سی کورنگی کی جانب سے ارکان سندھ اسمبلی کیخلاف مقدمہ درج کرایا گیا ۔پی ٹی آئی کے رہنماامجد آفریدی کو بھی گرفتارکرلیاگیا، پولیس کا کہناہے کہ امجد آفریدی سے اسلحہ بھی برآمدہواہے۔