پنجاب میں نگراں وزیراعلیٰ کی تعیناتی کے معاملے پر مسلم لیگ ن نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے مشاورت کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق فیصلہ کیا گیا ہے کہ ن لیگ نگراں وزیرِ اعلیٰ کی تعیناتی کے لیے مشاورتی عمل کا حصہ بنے گی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز بیرونِ ملک ہونے کے باعث پرویز الہٰی سے مشاورت کے لیے اپنا نمائندہ مقرر کریں گے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کا نمائندہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے یا تو ملاقات کرے گا یا ٹیلی فون پر ان سے رابطہ کرے گا۔
وزیر ِاعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے گورنر کو لکھے گئے خط میں نگراں وزیرِ اعلیٰ کے لیے 3 نام بھجوائے ہیں ۔
خط میں نگراں وزیرِ اعلیٰ کے لیے احمد نواز سکھیرا، ناصر محمود کھوسہ اور محمد نصیر خان کے نام موجود ہیں۔