مالی گوشوارے جمع نہ کرانے والے 136 ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کردی گئی۔
الیکشن کمیشن نے مالی گوشوارے جمع نہ کرانے والے ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کردی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے 136 ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ہے، جن میں وفاقی وزراء طارق بشیر چیمہ، خواجہ آصف اور احسن اقبال شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق جن ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ہے ان میں علی موسیٰ گیلانی، نوید قمر، فہمیدہ مرزا اور عبدالحکیم بلوچ بھی ہیں۔