شہباز شریف کے ممکنہ اعتماد کے ووٹ کیلئے پی ٹی آئی کی حکمت عملی سامنے آگئی

16  جنوری‬‮  2023

وزیراعظم شہباز شریف کو ممکنہ اعتماد کے ووٹ لینے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی حکمت عملی سامنے آئی ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک نجی ٹی وی انٹرویو کے دوران کہا تھا پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لے لیا، اب ہم شہباز شریف کو ٹیسٹ کریں گے، اب شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینا ہو گا۔

دوسری جانب عمران خان نے آج لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نگران سیٹ اپ کے لیے دوبارہ قومی اسمبلی میں جانے کا عندیہ بھی دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے شہباز شریف کے ممکنہ اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے حکمت اپنائی ہے کہ منحرف ارکان کو اعتماد کے ووٹ کے عمل میں حصہ لینے سےآئینی طور پر روکا جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی آئی کے 22 ارکان قومی اسمبلی کو ایوان میں بھیجے جانے کا امکان ہے، پارٹی کے اکثریتی فیصلے کی خلاف ورزی پر منحرف ارکان کے خلاف نااہلی کی کاروائی شروع ہو گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved