سیکیورٹی پالیسی فیصلے نہ لینے کے الزامات، جرمن وزیر دفاع مستعفی

16  جنوری‬‮  2023

جرمن وزیر دفاع کرسٹین لیمبریچٹ نے عہدے سے استعفی دیدیا، جرمن وزیر دفاع نے عوامی مفاد میں سیکیورٹی پالیسی فیصلے نہ لینے کے الزامات پر استعفیٰ دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جرمن چانسلر اولاف شولز نے وزیر دفاع کا استعفی منظور کرلیا، نئے وزیر دفاع کے نام کا اعلان کل کیا جائے گا۔

جرمن وزیردفاع کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ چانسلر اولاف شولز کو بھیج دیا ہے۔

خیال رہے کہ ان کا مستعفی ہونے کا فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب جرمنی یوکرین کے لیے بین الاقوامی فوجی مدد میں اضافے کی منظوری کے لیے دباؤ میں ہے۔

واضح رہے کہ ایک حالیہ فوجی مشق کے دوران متعدد پوما انفنٹری ٹینکوں کو سروس سے باہر کیے جانے کے بعد جرمنی کی دفاعی صلاحیتوں پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved