الیکشن کمیشن نے کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کے اب تک کے نتائج جاری کردئیے ہیں۔
الیکشن کمیشن نےکراچی کی تمام 235 یونین کونسلز(یوسیز) کےنتائج جاری کئے ہیں۔
نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی 93 یوسیز میں کامیابی کے بعد سرفہرست ہے جب کہ جماعت اسلامی 86 یوسیز میں کامیابی کے بعد دوسرے نمبرپر ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کو کراچی ڈویژن میں 40 یوسیز پرکامیابی ملی ہے جب کہ مسلم لیگ ن نے7، جمعیت علمائے اسلام نے 3 اور تحریک لبیک نے 2 نشستوں پرکامیابی حاصل کی ہے۔
ان کے علاوہ مہاجر قومی موومنٹ ایک یوسی پر اور آزاد امیدوار3 یوسیز پرکامیاب ہوئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق شہر کی 246 میں سے 235 یونین کمیٹیز میں انتخابات ہوئے جب کہ 11 نشستوں پر امیدواروں کے انتقال کی وجہ سے انتخابات ملتوی ہوئے۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف کے رہنماء فردوس شمیم نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر پی ٹی آئی سادہ اکثریت حاصل نہ کر سکی تو ہم جماعت اسلامی کی غیر مشروط طور پر سپورٹ کریں گے۔
جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے اتحاد کی صورت میں حافظ نعیم الرحمان کے میئر کراچی بننے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔